زمبابوے کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز، قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

بدھ 16 ستمبر 2015 11:09

زمبابوے کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز، قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16ستمبر ۔2015ء ) زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہونے کا امکان ہے ۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے لئے قومی ٹیموں کو حتمی شکل تو دے دی ہے اور سلیکٹرز کھلاڑیوں کی فہرست چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو منظوری کیلئے بھجوائیں گے ۔

(جاری ہے)

حج کی ادائیگی کی وجہ سے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ نہیں ہو گے۔ اظہر علی اور اسد شفیق بھی حج کی سعادت حاصل کرنے جائیں گے لیکن دونوں کھلاڑی ون ڈے سکواڈ میں شامل ہوں گے۔ محمد حفیظ کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔ دو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے قومی ٹیم تیئس ستمبر کو ہرارے روانہ ہو گی ۔

وقت اشاعت : 16/09/2015 - 11:09:34