بگ بیش لیگ،ڈیوڈ ہسی میلبورن سٹارز کے نئے کپتان مقرر

بدھ 16 ستمبر 2015 12:03

بگ بیش لیگ،ڈیوڈ ہسی میلبورن سٹارز کے نئے کپتان مقرر

میلبورن ۔ 16 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) میلبورن سٹارز نے بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے ڈیوڈ ہسی کو کپتان اور جیمز فالکنر کو نائب کپتان مقرر کر دیا۔

(جاری ہے)

دونوں پلیئرز کو مائیکل کلارک اور کیمرون وائٹ کی عدم دستیابی کے باعث یہ ذمہ داری دی گئی ہے، کلارک کو سٹارز کی قیادت سونپے جانے کا امکان تھا لیکن انہوں نے گزشتہ ہفتے لیگ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا تھا جبکہ کیمرون وائٹ جنہوں نے گزشتہ سیزن میں کلب کی قیادت کی تھی نے میلبورن رینی گیڈز میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

ڈیوڈ ہسی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیم کی قیادت میرے لئے اعزاز کی بات ہے، میں نے شین وارن اور کیمرون وائٹ کی قیادت سے بہت کچھ سیکھا ہے، کوشش ہو گی کہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے بگ بیش کا چیمپئن بناؤں۔

وقت اشاعت : 16/09/2015 - 12:03:24