پی سی بی نے زمبابوے اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کردیا

بدھ 16 ستمبر 2015 14:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے دورہ زمبابوے اور انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کردیاہے،مصباح الحق ٹیسٹ ،شاہد آفریدی ون ڈے اور اظہر علی کوون ڈے ٹیم کا کپتان بر قرار رکھا گیا ہے، تجربہ کار یونس خان اور آف اسپنر سعید اجمل سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہ کرسکے،جنید خان ،صہیب مقصود اور عمران خان جونئیر،عامر یامین کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ کارکردگی کے سبب ٹیم میں شامل کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے انگلینڈ اور زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ ،ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیمز کا اعلان کر دیا ہے۔قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی،ٹیسٹ کی مصباھ الحق جبکہ ون ڈے ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹی ٹوینٹی ٹیم میں محمد حفیظ ،احمد شہزاد ،مختار احمد، عمر اکمل ، صہیب مقصود ،شعیب ملک ،محمد عرفان ،بلال آصف ،وہاب ریاض،ایماد وسیم ،سہیل تنویر،محمد رضوان،عمران جونیئر اور عامر یامین شامل ہیں۔

ون ٹیم میں محمد حفیظ ،احمد شہزاد ،اظہر علی ،شعیب مقصود ،شعیب ملک ،بابر اعظم ،سرفراز احمد،محمد رضوان ،ایماد وسیم،انور علی ،وہاب ریاض ،یاسر شاہ،راحت علی ،محمد عرفان،اسد شفیق شامل ہیں۔قومی ٹیم دورہ زمبابوے میں دو ٹی ٹوینٹی جبکہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے اور ٹیم میں احمد شہزاد ،شان معسود، محمد حفیظ ،فواد عالم،اسد شفیق ،مصباح الحق ،یونس خان ،سرفراز احمد،یاسر شاہ ،ذولفقار بابر ،ویاب ریاض ،عمران خان ،راحت علی ، جنید خان شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 16/09/2015 - 14:17:05