ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل اور کیون اوبرائن نے لیسٹر شائر کائونٹی سے دوبارہ معاہدہ کرلیا

جمعرات 17 ستمبر 2015 16:37

ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل اور کیون اوبرائن نے لیسٹر شائر کائونٹی سے دوبارہ معاہدہ کرلیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17ستمبر ۔2015ء ) انگلش کائونٹی کلب لیسٹر شائر نے ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کو مزید مستحکم کرنے کیلئے عمر اکمل اور کیون اوبرائن سے دوبارہ معاہدہ کر لیا۔

(جاری ہے)

دونوں بیٹسمین نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے جبکہ اوبرائن رائل لندن کپ میں بھی کلب کی نمائندگی جاری رکھیں گے ۔ عمراکمل اور اوبرائن رواں سیزن میں ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کامیاب رہے تھے ۔

وقت اشاعت : 17/09/2015 - 16:37:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :