آئرلینڈ کا دورہ زمبابوے اور نمیبیا کیلئے ٹیم کا اعلان،کیون اوبرائن کی دوبارہ ٹیم میں واپسی

جمعہ 18 ستمبر 2015 13:04

آئرلینڈ کا دورہ زمبابوے اور نمیبیا کیلئے ٹیم کا اعلان،کیون اوبرائن کی دوبارہ ٹیم میں واپسی

ڈبلن ۔ 18 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ زمبابوے اور نمیبیا کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ سٹار آل راؤنڈر کیون اوبرائن کی انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اوبرائن نے آخری بار جولائی میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر میچ میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

(جاری ہے)

طے شدہ شیڈول کے مطابق آئرش ٹیم زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے میچز کے علاوہ زمبابوے اے ٹیم کے خلاف واحد چارروزہ میچ کھیلے گی، اس کے بعد وہ انٹرکانٹینینٹل کپ کے دوسرے راؤنڈ کے میچز کھیلنے نمیبیا جائے گی۔ ولیم پورٹرفیلڈ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اینڈریو بلبرائن، جارج ڈوکریل، ایڈجائس، جان مونی، ٹم مرتگ، اینڈریومیکبرائن، کیون اوبرائن، نیل اوبرائن، سٹورٹ پونٹر، میکس سورنسن، پال سٹرلنگ، سٹورٹ تھامسن، گیری ولسن اور کریگ ینگ شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 18/09/2015 - 13:04:57