کرکٹ میں نئے فارمیٹ ٹی ٹین کی تجویز بھی سامنے آ گئی

ہفتہ 19 ستمبر 2015 13:51

کرکٹ میں نئے فارمیٹ ٹی ٹین کی تجویز بھی سامنے آ گئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) کرکٹ میں ٹی ٹوئنٹی کے بعد نئے فارمیٹ ٹی ٹین کی تجویز پیش کردی گئی۔ سابق بھارتی وکٹ کیپر سید کرمانی نے کہاکہ دس اوورز پر مشتمل اننگز کا مقابلہ مستقبل میں شائقین کی دلچسپی کا باعث بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ٹیسٹ میچز کھیلے جاتے تھے اور پھر1975ء میں 60اوورز کے مقابلے شروع ہوگئے جو پچاس اوورز میں تبدیل ہوگئے اور پھر کھیل میں سنسنی خیز فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی آیا۔ یہ تینوں فارمیٹس بتدریج ترقی کریں گے اور آئندہ نیا فارمیٹ ٹی ٹین کی صورت میں سامنے آسکتا ہے جو مزید سنسنی خیز ہوگا۔

وقت اشاعت : 19/09/2015 - 13:51:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :