برازیل نے سٹار فٹبالر نیمار پر پابندی کیخلاف اپیل کا فیصلہ کرلیا

ہفتہ 19 ستمبر 2015 15:50

برازیل نے سٹار فٹبالر نیمار پر پابندی کیخلاف اپیل کا فیصلہ کرلیا

لوسانے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19ستمبر ۔2015ء ) برازیلین فٹبال کنفیڈریشن نے نیمارپر عائد پابندی کیخلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ برازیل حکام چاہتی ہے کہ نیمار پرپابندی کا اطلاق ورلڈ کپ کوالیفائرز کی بجائے صرف کوپا امریکا فٹبال کپ میں ہو ۔

(جاری ہے)

اگربرازیلین فٹبال کنفیڈریشن کی اپیل مسترد ہوجاتی ہے تو برازیلین ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائرز میں نیمار کے بغیر چلی اور وینزویلا کے خلاف میچز کھیلے گی ۔

وقت اشاعت : 19/09/2015 - 15:50:22