پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق حتمی فیصلہ اکتوبر میں متوقع

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 ستمبر 2015 17:39

پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق حتمی فیصلہ اکتوبر میں متوقع
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19ستمبر 2015 ء) پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق حتمی فیصلہ اکتوبر میں متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کرکٹ سیریز کے مستقبل کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ بیان میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق حتمی فیصلہ اکتوبر میں ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ دونوں ممالک کے مابین سیاسی ماحول کشیدہ ہونے کے باعث رواں برس کے آخر میں طے شدہ پاک بھارت سیریز کا انعقاد کھٹائی میں پڑ چکا ہے۔
وقت اشاعت : 19/09/2015 - 17:39:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :