انگلش پریمیر لیگ، چیلسی نے آرسنل کو دو گولز سے شکست دے دی

اتوار 20 ستمبر 2015 17:26

انگلش پریمیر لیگ، چیلسی نے آرسنل کو دو گولز سے شکست دے دی

سٹیمفرڈ برج (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20ستمبر ۔2015ء ) انگلش پریمیر لیگ میں چیلسی نے آرسنل کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ۔ انگلش پریمئر لیگ میں چیلسی اور آرسنل کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف کوئی بھی ٹیم ملنے والے مواقع سے فائدہ نہ اٹھا سکی ۔ دوسرے ہاف کے آٹھویں منٹ میں زوما نے گول کر کے چیلسی کو برتری دلائی اور میچ کے اختتامی لمحات میں ہیزارڈ نے دفاعی چیمپئن کی طرف سے دوسر اگول کر دیا ۔ اس کامیابی کے بعد چیلسی انگلش پریمئر لیگ میں پانچ درجے ترقی کر کے دسویں پوزیشن پر آ گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 20/09/2015 - 17:26:34