بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر جگ موہن ڈالمیا انتقال کر گئے

اتوار 20 ستمبر 2015 21:20

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر جگ موہن ڈالمیا انتقال کر گئے

کلکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20ستمبر ۔2015ء ) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کے صدر جگ موہن ڈالمیا انتقال کر گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 75سالہ جگ موہن ڈالمیا کو 2روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث کلکتہ کے مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں گزشتہ روز ان کی حالت سنبھل بھی گئی تھی تاہم آج ان کی حالت ایک بار پھر بگڑ گئی اور ڈاکٹرز بھرپور کوشش کے باوجود ان کی زندگی بچانے میں ناکام رہے ۔

(جاری ہے)

جگ موہن ڈالمیا 2001ء سے 2004ء کے دوران بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر رہے تھے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو مالی طور پر مضبوط کر نے میں انہوں نے بنیادی کردار ادا کیا تھا ۔

وقت اشاعت : 20/09/2015 - 21:20:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :