بھارتی کرکٹ بورڈ کے آنجہانی صدر جگ موہن ڈالمیا کی آخری رسومات آج کلکتہ میں ادا کی جائینگی

پیر 21 ستمبر 2015 15:45

بھارتی کرکٹ بورڈ کے آنجہانی صدر جگ موہن ڈالمیا کی آخری رسومات آج کلکتہ میں ادا کی جائینگی

کلکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21ستمبر ۔2015ء ) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر جگموہن ڈالمیا کی آخری رسومات آج سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی ۔وہ عارضہ قلب کے باعث گزشتہ روزکلکتہ کے ہسپتال میں چل بسے تھے ،ان کی عمر 75سال تھی ۔

(جاری ہے)

جگ موہن ڈالمیا کو جمعرات کے روز دل کا دورہ پڑا،انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈمیں رکھا گیا جبکہ اینجیو گرافی بھی کی گئی تاہم ان کی حالت میں بہتری نہ آسکی ، جگموہن ڈالمیا کے انتقال کی خبر سے بھارتی کرکٹ پر سوگ کا سماں ہے ، وہ کرکٹ کے حلقوں میں کافی مقبول اور سرگرم رکن سمجھے جاتے تھے ۔

جگ موہن ڈالمیا تین سال آئی سی سی کے صدر بھی رہے ، ان کے انتقال پر سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ وہ ایک بہترین آدمی تھے ،ان سے جون کے مہینہ میں ان سے ملاقات ہوئی تھی نہیں جانتا تھا کہ یہ آخری ملاقات ہوگی ۔

وقت اشاعت : 21/09/2015 - 15:45:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :