قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ زمبابوے کا دورہ کرے گی، گرین شرٹس دورے کے دوران 2 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی

منگل 22 ستمبر 2015 11:43

قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ زمبابوے کا دورہ کرے گی، گرین شرٹس دورے کے دوران 2 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ زمبابوے کا دورہ کرے گی۔ گرین شرٹس دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم 27 ستمبر کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم اکتوبر، دوسرا میچ 3 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 22/09/2015 - 11:43:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :