کرکٹ ’خاندانی‘ کھیل ، جسم میں خون بن کردوڑتا ہے ، ثانیہ مرزا

بدھ 23 ستمبر 2015 10:56

کرکٹ ’خاندانی‘ کھیل ، جسم میں خون بن کردوڑتا ہے ، ثانیہ مرزا

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23ستمبر ۔2015ء ) بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کاکہنا ہے کہ کرکٹ ان کا ’خاندانی‘ کھیل ہے اور اسی لیے ان کے جسم میں خون بن کر دوڑتا ہے ۔ کرکٹ کلب آف انڈیا کی جانب سے تاحیات اعزازی ممبرشپ دیے جانے کے موقع پر ثانیہ مرزا نے کہا کہ ان کے شوہر شعیب ملک کرکٹر ہیں اور ان کی فیملی میں ہر کوئی کرکٹ کھیلتا ہے، یہ کھیل انکے خون میں شامل ہے ، ان کے والد کرکٹ کھیلا کرتے تھے جبکہ ان کے ایک انکل تو رنجی ٹرافی بھی کھیل چکے ہیں ، ثانیہ مرزا کے مطابق انہوں نے خود کرکٹ کلب آف انڈیا میں چند ایونٹس میں حصہ لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹس پر اپنی کامیابیوں کے حوالے سے کہا کہ وہ اب خود کو صرف ڈبلز مقابلوں تک محدود کرچکی ہیں ، اس سے جسمانی طور پر تو انہیں کافی فائدہ ملا مگر ذہنی طور پر کافی مشکل ہے کیونکہ سال کے 25 ہفتوں میں خود کو اپنے کھیل کے عروج پر رکھنا کافی مشکل ہوتا ہے ، انہوں نے رواں برس اب تک 60 میچز کھیلے جن میں سے 50 کے قریب مقابلوں میں میری جوڑی دار مارٹینا ہینگز تھیں۔ ثانیہ مرزا نے واضح کیا کہ سوئس سٹار مارٹینا ان کی آف دی فیلڈ دوست نہیں ہیں تاہم دونوں کی کورٹ میں ایک دوسرے سے ہم آہنگی کافی اچھی اور وہ ایک دوسرے کی صلاحیتوں پر اعتبار کرتی ہیں ۔

وقت اشاعت : 23/09/2015 - 10:56:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :