ملازمہ تشدد کیس، ٹیسٹ کرکٹر شہادت حسین تاحال روپوش

جمعرات 24 ستمبر 2015 15:18

ملازمہ تشدد کیس، ٹیسٹ کرکٹر شہادت حسین تاحال روپوش

ڈھاکہ ۔ 24 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء) بنگلہ دیشی پولیس نے ٹیسٹ کرکٹر شہادت حسین کو تلاش کرنے کے حوالے سے اپنی کوششوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ 29 سالہ شہادت حسین اور ان کی اہلیہ گزشتہ دو ہفتوں سے روپوش ہیں۔ دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی 11 سالہ نوکرانی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

دو ہفتوں سے جوڑے کی تلاشی میں ناکامی پر پولیس کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر انویسٹی گیشن سینئر آفیسر نذرالاسلام نے کہا کہ ہمارے لئے یہ کوئی مسئلہ نہیں کہ وہ قومی کرکٹر ہیں کہ نہیں، قانون کی نظر میں وہ ایک ملزم ہیں، ہم نے ان کے والد اور سسر کے گھر بھی چھاپے مارے تاہم وہ وہاں پر موجود نہیں تھے، پولیس جلد ہی انہیں ڈھونڈ کر عدالت کے سامنے پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے شہادت حسین کو تحقیقات مکمل ہونے تک تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے کیلئے معطل کر دیا ہے۔ شہادت حسین کو بنگلہ دیش کی جانب سے 36 ٹیسٹ اور 51 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔

وقت اشاعت : 24/09/2015 - 15:18:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :