قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم نجی ایئرلائن سے زمبابوے روانہ ہو گئی،پاکستان اور زمبابوے کے درمیان2 ٹی ٹو نٹی میچز27 اور29 ستمبر کوکھیلے جا ئیں گے

جمعرات 24 ستمبر 2015 15:21

لاہور ۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء) زمبابوے کے خلاف دوٹی ٹو نٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم نا مورکھلا ڑی شاہد آفریدی کی قیادت میں جمعرات کی صبح نجی ائر لائنز سے زمبابوے روانہ ہو گئی ہے، ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹیم کی روانگی سے قبل اخبا ر نو یسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زمبابوے کی ٹیم اپنی ہوم گراؤنڈ پر آسان حریف نہیں ہے اور خاص طور پر ٹی ٹونٹی میچز میں توکسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لینا چاہئے کیونکہ ایک دفعہ بھی میچ ہاتھ سے نکل جائے تو کم بیک مشکل ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان میں ہونے والی سیریز میں اور دنیا کی دیگر ٹیموں کے خلاف کھیلے جا نیوالے ٹی ٹونٹی میچز میں اچھی کا رکر دگی مظا ہرہ کیا ہے جبکہ پاکستان میں زمبابوے کے خلاف کھیلی گئی سیریز میں بھی پا کستانی ٹیم ز مبا بوے کے خلاف آسانی سے نہیں جیتی تھی ۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف دو نوں ٹی ٹونٹی میچز میں مقا بلے اچھے ہوں گے جبکہ قومی ٹیم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے سے قبل پریکٹس کابھی موقع ملے گا ۔

انہوں نے کہاکہ زمبابوے کے خلاف نئے لڑکوں کو چانس دیناسلیکشن کمیٹی کا اچھا فیصلہ ہے ۔واضح رہے کہ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لئے اعلان کردہ 15 رکنی ٹیم میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، مختار احمد، عمر اکمل، صہیب مقصود، شعیب ملک، شاہد آفریدی (کپتان)، عامر یامین، ایم عرفان، بلال آصف، وہاب ریاض، عماد وسیم، سہیل تنویر،محمد رضوان (وکٹ کیپر) اورعمران خان جونیئر شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ میں شا مل دیگر اراکان میں مینجر انتحاب عالم ،ہیڈ کوچ وقار یونس ، سپن بولنگ کوچ مشتاق احمد ،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور ،فیلڈنگ کوچ کم ٹرینر گرانٹ لوڈن ،فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر سہیل سلیم ،اسسٹنٹ مینجر کم کوچ شاہد اسلم ،سیکیورٹی مینجر اظہر عارف ،کرکٹ اینالسٹ طلحہ بٹ اورمساجر ملنگ علی ہیں ۔ فزیو براڈ رابنسن مصروفیت کی وجہ سے زمبابوے کے خلاف سیریز میں ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے تاہم وہ انگلینڈ کے خلاف یو اے ای میں منعقد ہونے والی سیریز میں ٹیم کو جوائن کرینگے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان2 ٹی ٹو نٹی میچز27 اور29 ستمبر کوکھیلے جا ئیں گے۔ یہ امر قا بل ذکر ہے کہ عمران خان جونیئر اور عامر یامین کو پہلی دفعہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔قومی ٹیم کا ون ڈے اسکواڈ بعد میں زمبابوے کے لیے روانہ ہو گا ۔

وقت اشاعت : 24/09/2015 - 15:21:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :