پاکستان ، زمبابوے پہلے ٹی ٹونٹی میں کل مقابل ہوں گے

ہفتہ 26 ستمبر 2015 15:06

پاکستان ، زمبابوے پہلے ٹی ٹونٹی میں کل مقابل ہوں گے

ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26ستمبر ۔2015ء ) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کل کھیلا جائے گا ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا اور قومی ٹیم کی قیادت شاہد خان آفریدی کریں گے ۔ زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم نے ہرارے میں ڈیرے لگا لیے ۔

(جاری ہے)

مختصر آرام کے بعد سیریز میں فتح کے حصول کے لیے قومی شاہینوں نے پریکٹس کا آغاز کر دیا ۔ قومی ٹیم دورہ زمبابوے میں دو ٹی ٹونٹی جبکہ تین ون ڈے میچز میں ان ایکشن ہو گی ۔ زمبابوے اور گرین شرٹس کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کل ہرارے کے مقام پر کھیلا جائے گا ۔ ٹی ٹونٹی میچز میں قومی ٹیم کی قیادت شاہد خان آفریدی جبکہ ون ڈے سیریز میں کپتانی کے فرائض اظہر علی نبھائیں گے ۔

وقت اشاعت : 26/09/2015 - 15:06:11