آل راؤنڈر انور علی انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف ایک روزہ سیریز سے باہر

اتوار 27 ستمبر 2015 12:23

آل راؤنڈر انور علی انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف ایک روزہ سیریز سے باہر

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 ستمبر۔2015ء )قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر انور علی انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے۔قومی ٹی ٹونٹی کپ کے سیمی فائنل میں انجری کا شکار ہونے والے آل راؤنڈر انورعلی مکمل صحتیاب نہیں ہوسکے۔انجری کے باعث آل راؤنڈر زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

اسی انجری کی وجہ سے انور علی کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں پہلے ہی شامل نہیں کیا گیا تھا۔

انور علی کی جگہ نوجوان آل رانڈر عامر یامین کو قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔گرین شرٹس زمبابوے کے مختصر دورے کے دوران دو ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔ایک روزہ تین میچوں کی سیریز کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا جبکہ دوسرا ون ڈے میچ 3 اکتوبر اور تیسرا 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 27/09/2015 - 12:23:13