بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کرکٹ بورڈ آف بنگال کے نئے صدر ہوں گے

میری بہت بڑی ذمہ داری ہے بہتری کیلئے جو ممکن ہو گا کرونگا گنگولی کی گفتگو

اتوار 27 ستمبر 2015 12:46

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 ستمبر۔2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کرکٹ بورڈ آف بنگال کے نئے صدر ہوں گے۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس بات کا اعلان میڈیا کے سامنے کیا۔گنگولی کو عہدے کیلئے بلامقابلہ منتخب کیا گیابی سی سی آئی کے سابق صدر جگموہن ڈالمیا کے بیٹے ابھیشیک ڈالمیا کو کرکٹ بورڈ آف بنگال کا جوائنٹ سکرٹری بنایا گیا۔

اعلان کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گنگولی نے کہا کہ یہ بڑی ذمہ داری ہے۔ میں بنگال کرکٹ کی بہتری کیلئے جو ممکن ہو گا، کروں گا۔ میں خوش ہوں کہ ممتا دیدی چاہتی تھیں کہ ابھیشیک بورڈ میں آئیں یہ ان کیلئے جذباتی لمحہ ہے کیونکہ انھوں نے ابھی ابھی اپنے باپ کو کھویا ہم ان کے ساتھ ہر حال میں کھڑے رہیں گے۔

(جاری ہے)

گنگولی نے بتایا کہ وہ فوری طور پر نئی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتانوں میں شمار ہونے والے سورو گانگولی نے عالمی کرکٹ کو 2008 میں ہی الوداع کہہ دیا تھا۔اپنے 21 برس کے کرئیر میں سورو گانگولی عالمی کپ حاصل کرنے کا خواب تو پورا نہیں کر پائے تھے تاہم ان کی کپتانی کے دوران 2003 میں بھارتی ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل تک ضرور پہنچی تھی جسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔گنگولی کی قیادت میں انڈیا کی ٹیم نے 21 ٹیسٹ میچ جیتے تھے جو اس وقت انڈیا کے کسی بھی دوسرے کپتان سے زیادہ تھے۔

وقت اشاعت : 27/09/2015 - 12:46:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :