زمبابوے ون ڈے سیریز’ عامر یامین پاکستانی سکواڈ میں شامل

پیر 28 ستمبر 2015 11:01

زمبابوے ون ڈے سیریز’ عامر یامین پاکستانی سکواڈ میں شامل

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28ستمبر ۔2015ء ) دورہ زمبابوے میں ون ڈے سیریز کیلیے انجرڈ ہوجانے والے فاسٹ بولر انور حسین کی جگہ عامر یامین کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ۔ سلیکٹرز نے معمولی گروئن انجری سے نجات پانے کیلیے وقت دیتے ہوئے انورعلی کو سیریز کے دونوں ابتدائی ٹونٹی 20 میچز میں آرام دیاتھا لیکن اب پیسر ون ڈے مقابلوں میں بھی دستیاب نہیں ہوپائیں گے، وہ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے جس پر نئے کھلاڑی عامر یامین کو موقع دینے کا فیصلہ کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سکواڈ میں اس تبدیلی کی منظوری کی اطلاع دی ہے، ملتان سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ آل راؤنڈر عامر یامین اب تک 25 فرسٹ کلاس میچز کھیل چکے ہیں، جس میں انھوں نے 39.18 کی اوسط سے اب تک 1058رنز بنائے ہیں ، 3 سنچریاں بھی ان کے نام جڑی ہوئی ہیں، اس کے علاوہ انھوں نے 58 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں ، زمبابوے سے ایک روزہ تین میچزکی سیریز کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا ، دوسرا ون ڈے 3 جبکہ تیسرا اور اختتامی مقابلہ 5 اکتوبر کو کھیلا جلائیگا ۔

وقت اشاعت : 28/09/2015 - 11:01:36