بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی فیس بک پر عجب پریم کی عجب کہانی

پیر 28 ستمبر 2015 13:32

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی فیس بک پر عجب پریم کی عجب کہانی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء) مشہور بھارتی کرکٹ سٹار شیکھر دھون نے 2004ء میں کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا لیکن کئی سال تک وہ کوئی خاص مقام حاصل نہ کرپائے اور پھر ان کی زندگی میں ایک حسینہ جادوئی طریقے سے وارد ہیں اور ان کی زندگی بدل گئی ۔ شیکھر دھون ساتھی کرکٹر ہربجن سنگھ کے فیس بک اکاونٹ پر ان کے فرینڈز کی لسٹ دیکھ رہے تھے کہ انہیں آسٹریلیا میں رہنے والی خاتون عائشہ مکھر جی نظر آئی اور انہوں نے فرینڈ ریکوسٹ بھیج دی۔

ان کی خوش قسمتی تھی کہ عائشہ نے ان کی دوستی کا پیغام قبول کرلیا اور پھر ایک ایسے تعلق کا آغاز ہوا کہ جس نے شیکھر دھون کی زندگی میں انقلاب برپا کردیا ۔ 2009ء میں یہ دوستی منگنی میں بدل گئی اور پھر 2012ء میں انہوں نے شادی کرلی۔

(جاری ہے)

عائشہ مکھر جی ایک تجربہ کار اور شہرت یافتہ کک باکسر ہیں وہ شیکھر دھون سے عمر میں 12 سال بڑی ہیں اور انہوں نے شیکھر کی زندگی میں ایسا نظم و ضبط اور عزم و ہمت پیدا کیا ہے کہ اب وہ جس بھی ٹیم کے خلاف کھیلتے ہیں اسے مار مار کر برا حال کردیتے ہیں۔

عائشہ نے شیکھر دھون کے کھیل کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی کو بھی نکھار دیا ہے اور اب وہ ایک بچے کے باپ بھی بن چکے ہیں ۔ شیکھر اور عائشہ کے مشترکہ دوستوں کا کہنا ہے کہ ان دونوں کی زندگی ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ کامیاب اور بہتر ہورہی ہے اور آنے والے دنوں میں انہیں یقیناً مزید بڑی کامیابیاں ملنے والی ہیں۔

وقت اشاعت : 28/09/2015 - 13:32:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :