پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

منگل 29 ستمبر 2015 11:00

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29ستمبر ۔2015ء ) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا اور فیصلہ کن معرکہ آج ہرارے میں ہو گا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہو گا ۔ قومی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ باصلاحیت جونیئرز بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

نوجوان آل راؤنڈر عماد وسیم افتتاحی ٹی 20 میچ میں فاتحانہ کارکردگی دکھانے کے بعد دوسرے ٹی 20 میں بھی شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پر عزم ہیں ۔ قومی ٹیم کےکپتان شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ تمام کھلاڑی میزبان ٹیم کو سیریز میں ڈھیر کرنے لئے مکمل تیار ہیں۔ دوسری جانب میزبان ٹیم کے قائد ایلٹن چگمبرا نے سیریز میں کم بیک کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 29/09/2015 - 11:00:15