سابق آسٹریلین وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن بھی پاکستان سپر لیگ میں اینٹری کے خواہش مند

منگل 29 ستمبر 2015 11:04

سابق آسٹریلین وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن بھی پاکستان سپر لیگ میں اینٹری کے خواہش مند

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29ستمبر ۔2015ء ) پاکستان سپر لیگ کا وینیو فائنل ہوتے ہی انٹرنیشنل کرکٹرز نے اینٹری فائنل کرنے میں دوڑیں تیز کر دیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین براڈ ہیڈن نے بھی جوہر دکھانے کی خواہش ظاہر کر دی ۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی کرکٹر نے اپنی دستیابی کے بارے میں پی سی بی اور پی ایس ایل حکام کو آگاہ کر دیا ہے ۔ چار فروری سے دبئی اور شارجہ میں سجنے والے پی ایس ایل میلے کی رونقیں بڑھنے لگی ہیں ۔ ٹی 20 فارمیٹ کے نامور ستاروں کے جھرمٹ میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے جن کا حتمی انتخاب ڈرافٹ سسٹم کے ذریعے ہو گا ۔

وقت اشاعت : 29/09/2015 - 11:04:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :