دوسراٹی ٹونٹی ، پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ

منگل 29 ستمبر 2015 15:38

دوسراٹی ٹونٹی ، پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29ستمبر ۔2015ء ) دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفرید ی کاکہنا ہے کہ وکٹ سلو ہونے کے باوجود انہیں امید ہے کہ بلے باز 160سے 170رنز کے درمیان سکور کریں گے ۔

(جاری ہے)

ٹیم میں دو تبدیلیا ں کی گئی ہیں اور مختار احمد اور وہاب ریاض کی جگہ محمد عرفان اور محمد حفیظ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب زمبابوے کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ، میزبان ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبرا کا کہنا ہے کہ وہ دوسرا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے ۔

وقت اشاعت : 29/09/2015 - 15:38:14