پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

منگل 29 ستمبر 2015 22:23

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

ہرارے/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء) پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 15 رنز سے شکست دے کر 2 میچز پر مشتمل سیریز 0-2 سے جیت کر وائٹ واش کر دیا‘عمر اکمل مین آف دی میچ اور عماد وسیم مین آف دی سیریز قرار۔ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی تواحمد شہزاد اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دونوں اوپنر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے۔ احمد شہزاد 7 اور محمد حفیظ 17 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ پچھلے میچ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے والے شعیب ملک اس بار 15 رنز ہی بناسکے، صہیب مقصود 26 ، محمد رضوان 16 رنز بنا کرپویلین لوٹے۔ عمر اکمل 38 اور عماد وسیم 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے جس کے جواب میں میزبان ٹیم 7 وکٹوں پر 121 رنز ہی بنا سکی۔ ہدف کے تعاقب میں میزبان اوپننگ بلے باز ہیملٹن مساکدزا اور چامو چیباہا نے محتاط انداز میں اننگ کا آغاز کیا تاہم چیباہا 7 کے مجموعے پر سہیل تنویر کا شکار بن گئے جس کے بعد مساکدزا بھی 9 رنز بنانے کے لئے پویلین لوٹ گئے، سکندر رضا 36،کپتان ایلٹن چکمبورا 36، لیوک جونگوی 8، کریگ ایرون ایک اور رشمنڈ مٹمبامی 3 رنز بنا کر ا ٓؤٹ ہوئے جب کہ سین ولیمسن 40 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عرفان اور عمران خان جونیئر نے 2،2 جب کہ سہیل تنویراور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے عمر اکمل کو مین آف دی میچ اور عماد وسیم کو مین آف دی سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں، اوپنرمختاراحمد کی جگہ محمد حفیظ اور وہاب ریاض کی جگہ محمد عرفان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیاتھا

وقت اشاعت : 29/09/2015 - 22:23:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :