پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا

منگل 29 ستمبر 2015 22:23

پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا

دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء ) پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی میچز کی سریز میں زمبابوے کو کلین سوئپ کر کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ریکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر کرلی ہے جس کے بعد پاکستان رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق سری لنکا 126پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔پاکستان 121پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ،آسٹریلیا118پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ،بھارت بھی 118پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر اور ویسٹ انڈیز 117پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے

وقت اشاعت : 29/09/2015 - 22:23:52