زمبابوے اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائیگا

بدھ 30 ستمبر 2015 12:17

زمبابوے اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائیگا

ہرارے ۔30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) زمبابوے اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل جمعرات کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان نے دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں زمبابوے کی ٹیم کو 13 رنز سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے میزبان ٹیم کو نہ صرف 15 رنز سے شکست دی بلکہ دو میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم اکتوبرکو کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 3 اکتوبر کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 30/09/2015 - 12:17:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :