ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا آئندہ ماہ سری لنکا کیخلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹیموں کا اعلان

بدھ 30 ستمبر 2015 12:22

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا آئندہ ماہ سری لنکا کیخلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹیموں کا اعلان

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹیموں کا اعلان کر دیا، مایہ ناز سپنر سنیل نارائن کی دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، نارائن باؤلنگ ایکشن مسائل کے باعث رواں برس منعقدہ ورلڈ کپ سے دستبردار ہوئے تھے تاہم ٹیم کو کرس گیل کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی کیونکہ وہ کمر کی سرجری کے باعث ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں ‘ ڈیرن سیمی، لینڈل سیمنز، سلیمان بین، شیلڈن کوٹریل، نکیتا ملر، کیمرروئچ اور ڈیوائن سمتھ بھی ون ڈے سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، ڈیوائن براوو اور کیرن پولارڈ کو بدستور ون ڈے سکواڈ سے نظرانداز کر دیا گیا البتہ دونوں پلیئرز ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ میں کپتان جیسن ہولڈر، دیوندرا بیشو، جرمائن بلیکووڈ، کارلوس بریتھویٹ، ڈیرن براوو، جوناتھن کارٹر، جانسن چارلس، اینڈرفلیچر، جیسن محمد، سنیل نارائن، دنیش رامدین، روی رامپال، آندرے رسل، مارلون سیموئلز اور جیروم ٹیلر شامل ہیں، اعلان کردہ ٹی ٹونٹی ٹیم کپتان ڈیرن سیمی، سیموئل بدری، ڈیرن براوو، ڈیوائن براوو، جوناتھن کارٹر، جانسن چارلس، اینڈرفلیچر، جیسن ہولڈر، سنیل نارائن، کیرن پولارڈ، دنیش رامدین، روی رامپال، آندرے رسل، مارلون سیموئلز اور جیروم ٹیلر پر مشتمل ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورہ سری لنکا کے دوران دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

وقت اشاعت : 30/09/2015 - 12:22:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :