پاکستان ،زمبابوے کے مابین کھیلے گئے ون ڈے میچز میں زیادہ رنز بنانیکا اعزازپاکستان کے محمدیوسف کے پاس موجود

بدھ 30 ستمبر 2015 12:45

پاکستان ،زمبابوے کے مابین کھیلے گئے ون ڈے میچز میں زیادہ رنز بنانیکا اعزازپاکستان کے محمدیوسف کے پاس موجود

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء)پاکستان اورزمباوے کے مابین کھیلے گئے ون ڈے میچوں میں زیادہ سے زیادہ رنزبنانے کااعزازپاکستان کے محمدیوسف کے پاس ہے ،انہوں نے24میچوں کی22اننگزمیں73.78کی اوسط سے1033رنزبنائے جن میں 3سنچریاں اور7نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور141رنزناٹ آوٴٹ ہے۔دوسرے نمبرزمباوے کے گرانڈڈبلیوفلاورنے30میچوں کی 28اننگزمیں34.84کی اوسط سے906رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور6نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور105*رنزہے۔

تیسرے نمبرپربھی زمباوے کے اینڈریوفلاورزنے30میچوں کی 29اننگزمیں31.55کی اوسط سے852رنزبنائے جن میں 8نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور82رنزہے۔چوتھے نمبرپرپاکستان کے انضمام الحق نے26میچوں کی 23اننگزمیں41.75کی اوسط سے835رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور4نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور116*رنزہے۔

(جاری ہے)

پانچویں نمبرپرپاکستان کے یونس خان نے20میچوں کی 18اننگزمیں52.86کی اوسط سے793رنزبنائے جن میں9نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور90رنزہے۔

چھٹے نمبرپر شاہدآفریدی نے31میچوں کی 29اننگزمیں30.48کی اوسط سے762رنزبنائے جن میں6نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور85رنزہے۔ساتویں نمبرپرپاکستان کے سعیدانورنے15میچوں کی 15اننگزمیں58.58کی اوسط سے703رنزبنائے جن میں 2 سنچریاں اور4نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور103*رنزہے۔آٹھویں نمبرپرپاکستان کے محمدحفیظ نے12میچوں کی12اننگزمیں73.77کی اوسط سے664رنزبنائے جن میں2سنچریاں اور3 نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور139رنزناٹ آوٴٹ ہے۔

نویں نمبرپرزمباوے کے برینڈن ٹیلرنے16میچوں کی16اننگزمیں38.13کی اوسط سے572رنزبنائے جن میں6نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور84رنزہے۔دسویں نمبرپرمصباح الحق نے16میچوں کی 13اننگزمیں60.37کی اوسط سے483رنزبنائے جن میں5نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور83رنزناٹ آوٴٹ ہے۔

وقت اشاعت : 30/09/2015 - 12:45:06