پی ایس ایل، 15غیرملکی کوچز نے خدمات پیش کردیں

واس،گرینج اورروبن سنگھ بھی شامل،مزید ٹاپ آفیشلزوپلیئرز کا جلد اعلان ہو گا،نجم سیٹھی

بدھ 30 ستمبر 2015 13:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کیلئے15غیرملکی کوچز نے خدمات پیش کردیں، فہرست میں چمندا واس،گورڈن گرینج اور روبن سنگھ کے نام بھی شامل ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئندہ سال فروری میں یو اے ای میں شیڈول پی ایس ایل میں غیر ملکی کوچز کو بھی فرنچائز ٹیموں کے ساتھ منسلک ہونے کا موقع ملے گا،ایونٹ کی گورننگ کونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاکہ پی ایس ایل پول کیلئے 15غیرملکی کوچز نے اپنی خدمات پیش کردی ہیں۔

ان میں چمندا واس،گورڈن گرینج، روبن سنگھ اور مکی آرتھر کے نام شامل ہیں، مزید ٹاپ آفیشلز اور کرکٹرز کے ساتھ بات چیت جاری ہے، ناموں کا اعلان چند روز میں کردیا جائے گا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ انٹرنیشنل سطح کے کوچنگ اسٹاف اور کرکٹ اسٹارز کے ہمراہ مقابلوں میں شرکت سے پاکستانی ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو قیمتی تجربہ حاصل کرنے اور مالی فائدے کا بھی موقع ملے گا۔

وقت اشاعت : 30/09/2015 - 13:14:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :