صدر پر تنقبد ، ایل سی سی ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت پر 1 سال کی پابندی عائد کر دی

بدھ 30 ستمبر 2015 16:53

صدر پر تنقبد ، ایل سی سی ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت پر 1 سال کی پابندی عائد کر دی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی جبکہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی کارروائی کی سفارش کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کو میڈیا میں آکر ایل سی سی اے اور صدر خواجہ ندیم پر تنقید مہنگی پڑ گئی ہے ۔ لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے عمران فرحت پر ایک سال کے لئے پابندی عائد کر دی ہے جبکہ اس کے ساتھ ایل سی سی اے نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پی سی بی سے بھی عمران فرحت کے خلاف کاروائی کرنے کی سفارش کردی ہے۔

وقت اشاعت : 30/09/2015 - 16:53:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :