پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے آج دوپہر کھیلا جائے گا

جمعرات 1 اکتوبر 2015 10:57

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے آج دوپہر کھیلا جائے گا

ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم اکتوبر۔2015ء ) پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا امتحان آج ہو گا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 12 بجے شروع ہو گا ۔ ٹی ٹونٹی سیریز کی بڑی جیت اور رواں سال ون ڈے میں شاندار بلکہ یادگار آغاز سے گرین شرٹس کے حوصلے بلند ہیں ۔ 51 میں سے 45 ون ڈے میچوں کی جیت نے بھی حریف کھلاڑیوں پر دھاک بٹھائی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

پاک زمبابوے ٹیموں سے بڑھ کر مقابلہ کوچز کا ہو گا۔ قومی شاہینوں کی خوبیاں اور خامیاں جاننے والے ڈیو واٹمور اب زمبابوے کو کس تربیت اور جذبے سے میدان میں اتارتے ہیں ، ادھر زمبابوے سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو بھی بڑے چیلنج کا سامنا ہے ۔ آل راونڈر بلال آصف کو بھی ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے جب کہ وکٹ کیپر سرفراز احمد بھی سیریز میں ایکشن میں ہوں گے ۔ ون ڈے ٹیم کی قیادت اظہر علی کے سپرد ہے ۔

وقت اشاعت : 01/10/2015 - 10:57:21