پہلا ون ڈے،زمبابوے کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

جمعرات 1 اکتوبر 2015 12:09

پہلا ون ڈے،زمبابوے کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم اکتوبر۔2015ء ) پہلے ون ڈے میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگھمبرا کے مطابق انہیں اپنی ٹیم پر بھروسہ ہے کہ وہ کسی بھی ہدف کا تعاقب کامیابی سے کرسکتی ہے ۔قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ وہ زمبابوے کے خلاف عمدہ کاکردگی کا سلسلہ برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے ۔ پاکستان کی جانب سے عامر یامین اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کریں گے ،وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری محمد رضوان کو دی گئی ہے جب کہ سرفراز احمد بطور سپیشلسٹ بلے باز کھیلیں گے ۔

وقت اشاعت : 01/10/2015 - 12:09:08