بھارت سے کھیل کر ہاکی ٹیم میں بہتری نہیں آسکتی ، شہباز سینئر

جمعرات 1 اکتوبر 2015 14:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ بھارت سے میچز سنسنی خیزی کے لیے تو ٹھیک ہیں لیکن ٹیم کی بہتری کے لیے یورپی ممالک سے کھیلنا ہوگا۔

(جاری ہے)

سیکریٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ بھارت سے کھیل کر ٹیم میں بہتری نہیں آسکتی ہے اس لیے سیریزکے لیے اس کے پیچھے نہیں بھاگیں گے۔

وقت اشاعت : 01/10/2015 - 14:12:23