پاک زمبابوے ٹی ٹونٹی میچزمیں اتفاق یاکچھ اور، شائقین کرکٹ حیرت میں مبتلا ہو گئے

جمعرات 1 اکتوبر 2015 16:05

پاک زمبابوے ٹی ٹونٹی میچزمیں اتفاق یاکچھ اور، شائقین کرکٹ حیرت میں مبتلا ہو گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء) پاکستان اورزمباوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی میچزمیں اتفاق یاکچھ اور، شائقین کرکٹ حیرت میں مبتلا ہو گئے ، دونوں ٹی ٹونٹی میچوں میں کپتان شاہدآفریدی نے2،2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹیم نے دونوں میچوں میں 136،136رنزبنائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے زمابوے کے خلاف دوٹی ٹونٹی میچزپرمشتمل سیریزتوپاکستان نے2-0سے جیت لی۔

لیکن ان میچوں میں کئی حیرت انگیزچیزیں یکساں ہیں۔

(جاری ہے)

قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بوم بوم شاہدخان آفریدی نے زمباوے کے خلاف دونوں میچوں کی دونوں اننگزمیں2،2رنزبناکرآوٴٹ ہوئے۔پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شاہدآفریدی 2اوردوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی وہ2رنزبناکرکیچ آوٴٹ ہوئے۔جبکہ قومی کرکٹ ٹیم نے زمباوے جیسی کمزورٹیم کے خلاف دونوں ٹی ٹونٹی میچوں میں 136،136رنزسکورکئے جوخودایک سوالیہ نشان ہے کہ اسے اتفاق کہیں یا کہیں پاکستان نے جان بوجھ کرتودونوں میچوں میں 136،136رنزتونہیں بنائے۔قومی کرکٹ ٹیم اورٹیم کے کپتان شاہدآفریدی کے دونوں میچوں میں یکساں رنزکواتفاق کہیں یاکچھ اور.. کرکٹ کھیل ہی ایسا ہے.

وقت اشاعت : 01/10/2015 - 16:05:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :