قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے ایک انوکھا اعزاز حاصل کر لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 1 اکتوبر 2015 23:10

قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے ایک انوکھا اعزاز حاصل کر لیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخباریکم اکتوبر۔2015ء ) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے ایک انوکھا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف ہرارے میں کھیلے گئے پہلے و ن ڈے میں یاسر شاہ نے 6زمبابوین بلے باز وں کو پوویلین کی راہ دکھائی جس کے ساتھ ہی وہ براعظم افریقہ میں ایک ون ڈے میچ میں 5شکار کر نے والے پہلے قومی سپنر بن گئے ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ یاسر شاہ نے 5وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی لیگ سپنر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔ ان کے علاوہ عبدالقادر (2)، مشتاق احمد (1)، اور شاہد آفریدی (9) ، یہ کارنامہ سر انجام دینے والے ملکی لیگ سپنر ہیں ۔

وقت اشاعت : 01/10/2015 - 23:10:25