دوسرا ون ڈے ، زمبابوے نے پاکستان کو سیریز جیتنے کے لیے 277 رنز کا ہدف دے دیا

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 16:23

دوسرا ون ڈے ، زمبابوے نے پاکستان کو سیریز جیتنے کے لیے 277 رنز کا ہدف دے دیا

ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار3 اکتوبر۔2015ء ) دوسرے ون ڈے میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے کی جانب سے مساکاڈزا اور چبابا نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن مساکاڈزا زیادہ دیر وکٹ پر اپنے قدم جمانے میں کامیاب نہ ہوسکے اور محض 7 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیندپر آئوٹ ہو گئے ،چاری 64گیندوں پر 39رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند کا شکار بنے ، تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی ویلیمز ہیں ۔

اوپنر چبابانے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے90رنز بنا ئے اور وہاب ریاض کی گیند پر آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے , میزبان ٹیم کے گپتان چگمبورا نے شاندار بلے باز کا مظاہرہ کرکے ٹیم کا سکور 276 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ، وہ 67 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر ہٹ وکٹ ہوگئے اور زمبابوے نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دے دیا ، پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 4 ، جبکہ عامر یامین اور محمد عرفان نے 1،1 کھلاڑی آوٹ کیا ، اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے جبکہ زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی ، اس موقع پر اظہر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں دو اہم تبدیلیاں کی گئیں ہیں ،احمد شہزاد اور عماد وسیم کو آرام کروایا گیاہے جبکہ ان کی جگہ اسد شفیق اور بلال آصف کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے ،بلال آصف کا یہ ڈبیو میچ ہو گا۔

(جاری ہے)

اظہر علی کا کہناتھا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ وہ زمبابوے کو کم سے کم سکور پر آوٹ کرنے کی کوشش کریں ۔

وقت اشاعت : 03/10/2015 - 16:23:42