ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا کوئی بھی نمبر 5 کھلاڑی آج تک سینچری بنانے سے محروم

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 اکتوبر 2015 21:37

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا کوئی بھی نمبر 5 کھلاڑی آج تک سینچری بنانے سے محروم

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اکتوبر 2015 ء) ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا کوئی بھی نمبر 5 کھلاڑی آج تک سینچری بنانے سے محروم رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی سینئر بلے باز شعیب ملک سینچری بنانے سے صرف 4 رنز سے چوق گئے۔

(جاری ہے)

شعیب ملک 96 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے اور پاکستان کو جیت کیلئے 21 رنز درکار تھے جب کم روشنی کے باعث کھیل ختم کردیا گیا اور زمبابوے کو فتحیاب قرار دے دیا گیا۔

اگر شعیب ملک سینچری بنانے میں کامیاب ہوجاتے تو یہ کسی بھی نمبر 5 کھیلنے والے پاکستانی بلے باز کی ہدف کے تعاقب میں پہلی سینچری ہوتی۔ آج تک پاکستان کا کوئی بھی نمبر 5 بلے باز ہدف کے تعاقب میں سینچری بنانے سے محروم رہا ہے۔

وقت اشاعت : 03/10/2015 - 21:37:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :