قومی آف سپنر بلا ل آصف انوکھے ریکارڈ کے مالک بن گئے

پیر 5 اکتوبر 2015 16:58

قومی آف سپنر بلا ل آصف انوکھے ریکارڈ کے مالک بن گئے

ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار5اکتوبر۔2015ء ) قومی آف سپنر بلا ل آصف ایک انوکھے ریکارڈ کے مالک بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں اپنا دوسرا محدود اوورز کا میچ کھیلنے والا 30سالہ آف سپنر نے 5کھلاڑیوں کا شکار کیا ۔

(جاری ہے)

ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ اپنے ون ڈے کیریئر کے پہلے دو میچز میں 5وکٹیں لینے کا اعزاز کسی سپنر نے حاصل کیا ، اس سے پہلے یہ اعزاز حاصل کرنے والے 20باؤلرز میں سے کوئی بھی سپنر نہیں تھا ۔

وقت اشاعت : 05/10/2015 - 16:58:03