پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

muhammad ali محمد علی پیر 5 اکتوبر 2015 18:28

پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
ہرارے(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 اکتوبر 2015 ء) پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے جارہے پاکستان اور زمبابوے کے مابین تیسرے اور سیریز کے آخری ایک روزہ میں پاکستان نے زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل زمبابوے کی پوری ٹیم 39 ویں اوور میں 161 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے نوجوان باولر بلال آصف نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں اور بعد ازاں بلے بازی میں 38 رنز کی اننگ بھی کھیلی۔ پاکستان نے 162 رنز کا ہدف 34 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
وقت اشاعت : 05/10/2015 - 18:28:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :