بنگلہ دیش نے نومبر میں زمبابوے سے دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز کا اعلان کردیا

جمعرات 8 اکتوبر 2015 13:41

بنگلہ دیش نے نومبر میں زمبابوے سے دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز کا اعلان کردیا

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار8اکتوبر۔2015ء ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا کی جانب سے دورہ ملتوی کیے جانے کے بعد نومبر میں زمبابوے کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے ان کے ملک کا دورہ کر ے گی ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صد ر ناظم الحسن کاکہنا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم نے سیریزکے لیے آمادگی کا اظہا ر کر دیا ہے تاہم سیریز کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان آئی سی سی کی دبئی میں اگلے ماہ شیڈول میٹنگ کے دوران زمبابوین کرکٹ بورڈ کے ساتھ ملاقات میں کیا جائے گا ۔

ناظم الحسن کا مزید کہنا تھا کہ زمبابوے نے 11جنوری سے 7فروری کے دوران 2ٹیسٹ ، 3ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریزکے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کر نا تھا لیکن اب اس سیریز کو دو حصوں میں بانٹ دیا گیا ہے اور زمبابوے نومبر میں 2ٹیسٹ کھیلنے بنگلہ دیش آئے گی اور جنوری میں دونوں ممالک کے دوران ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

وقت اشاعت : 08/10/2015 - 13:41:24