سینئر کھلاڑیوں کے تعاون سے اچھی کارکردگی دکھائی: عامر یامین

جمعرات 8 اکتوبر 2015 16:18

سینئر کھلاڑیوں کے تعاون سے اچھی کارکردگی دکھائی: عامر یامین

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء)زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شعیب ملک کے ساتھ شاندار شراکت کرتے ہوئے ٹیم کو دباو سے باہر نکالنے والے عامر یامین وطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سینئر کھلاڑیوں کے تعاون سے انہیں اچھی کارکردگی دکھانے کا موقع ملا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ آئندہ بھی ملک کے لئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔ خواہش ہے کہ تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی نمائندگی کروں اپنی بہترین پرفارمنس سے ٹیم میں ضرور جگہ بناؤں گا ۔

وقت اشاعت : 08/10/2015 - 16:18:42