فٹ بال ورلڈکپ کوالیفائر 2018ء میں ایک ساتھ تین اپ سیٹ

جمعہ 9 اکتوبر 2015 14:17

فٹ بال ورلڈکپ کوالیفائر 2018ء میں ایک ساتھ تین اپ سیٹ

لندن (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار9اکتوبر۔2015ء ) فٹ بال ورلڈکپ کوالی فائر2018 میں ایک نہیں تین اپ سیٹ ہوگئے۔ عالمی چیمپین جرمنی، ورلڈکپ فائنلسٹ ارجنٹینا اور برازیل کی ٹیموں کو شکست ہوگئی ۔ ورلڈکپ کوالیفائر میں ہوئے دو بڑے اپ سیٹ،چلی نے برازیل اور آئرلینڈ نے عالمی چیمپین جرمنی کا دماغ سیٹ کردیا ۔

(جاری ہے)

ورلڈکپ کوالیفائر میں چلی نے برازیل کو 0-2 سے شکست دے دی ۔ یہ پندرہ سال میں روایتی حریف چلی کی برازیل کے خلاف پہلی فتح ہے ۔ چلی کی جانب سے ویگاس اور سانچیز نے وننگ گول سکور کیے ۔ عالمی چیمپین جرمنی کو بھی آئرلینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوگئی ۔ 17ویں منٹ میں شین لونگ نے میچ وننگ گول کرکے اپنی ٹیم کی ورلڈکپ میں رسائی کی امیدیں برقرار رکھیں ۔

وقت اشاعت : 09/10/2015 - 14:17:00