کیپیٹل کپ فلڈلائٹ فٹبال ٹورنامنٹ شروع ،پہلے میچ میں سٹینرز کلب نے وائی ای کلب کو 2-0 سے ہرا دیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) کیپیٹل کپ فلڈلائٹ فٹسال ٹورنامنٹ اسلام آباد میں شروع ہوگیا، ٹورنامنٹ کا افتتاح اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید شرافت حسین بخاری نے کیا، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد زمان، فنانس سیکرٹری رانا تنویراحمد ،انٹرنیشنل فٹ بالرز ملک کامران، عقیق الرحمن کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، ٹوٹل فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سٹینرز کلب نے وائی ای کلب کو 2-0 سے ہرا دیا ، وقفے تک سٹینرز کلب کو 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں سٹینرز کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 2-0 سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے بلال اوراو عزفہ نے ایک، ایک گول کیا جبکہ وائی ای کلب کوئی بھی گول نہ کر سکی، دوسرے میچ میں ہائی لینڈاکیڈمی نے چیپی کلب کو 3-0 گول سے شکست دی ، وقفے تک ہائی لینڈ اکیڈمی کو 2-0 کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں مزید ایک گول کرکے مقابلہ 3-0 گول سے جیت لیا، ہائی لینڈ اکیڈمی کی طرف سے وجاہت، شمس اور علی قیوم نے ایک، ایک گول کیا جبکہ چیپی کلب کے کھلاڑی کو ئی بھی گول نہ کر سکے، تیسرے میچ میں روینز کلب نے سپرٹا کلب کو 2-0 گول سے شکست دی، وقفے تک روینزکلب کو 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں روینز کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 2-0 گول سے جیت لیا،روینز کلب کی طرف سے محیظ سجاد اور عبداللہ نے ایک ، ایک گول کیا جبکہ سپرٹا کلب کوئی بھی گول نہ کر سکی۔

وقت اشاعت : 09/10/2015 - 16:44:43