زمبابوے نے آئرلینڈ کو 2وکٹوں سے شکست دیکر 3میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 12:35

زمبابوے نے آئرلینڈ کو 2وکٹوں سے شکست دیکر 3میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے آئرلینڈ کو 2وکٹوں سے شکست دیکر 3میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ،219رنز کا ہدف زمبابوین ٹیم نے 8وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور پہلے حاصل کرلیا ، اروین60 جبکہ سکندر رضا بھی 60رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

ہرارے میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو آ ئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 219رنز بنائے وکٹ کیپر ولسن نے 70رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جبکہ جوائز نے 53رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آئرلینڈ کی پہلی دو وکٹیں 39رنز پر گر گئی تھی کپتان پورٹر فیلڈ صرف 9رنز بنا سکے سٹرلنگ نے 23رنز بنائے مائیک برائن 23رنز ناٹ آؤٹ رہے ۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی جانب نیمبوا اور مساکداذا نے 2,2جبکہ ولیمز اور پریانگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔219رنز کا ہدف زمبابوین ٹیم نے 8وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور پہلے حاصل کرلیا ، اروین60 جبکہ سکندر رضا بھی 60رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے چیک باوا نے22، ولیمز 24رنز بنا کر نمایاں رہے کپتان چکمبورا صرف 16رنز بنا سکے آئرلینڈ کی جانب سے میک برائن اور ڈوکرائیل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ زمبابوے کو فتح کے ساتھ ہی 3میچو ں کی سیریز میں 1-0سے برتری حاصل ہوگئی ۔

وقت اشاعت : 10/10/2015 - 12:35:14