پہلا ایک روزہ میچ، جنوبی افریقہ نے بھارت کو جیتنے کیلئے304رنز کا ہدف دے دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 11 اکتوبر 2015 12:15

پہلا ایک روزہ میچ، جنوبی افریقہ نے بھارت کو جیتنے کیلئے304رنز کا ہدف دے دیا

کانپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اکتوبر۔2015ء)بھارت کیخلاف پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے 304رنز کا ہدف دیا ہے، جنوبی افریقی باری کی خاص بات کپتان اے بی ڈویلئیرز کی شاندار سنچری تھی جو انہوں نے جنوبی افریقی باری کی آخری بال پر چھکا رسید کر کے مکمل کی، جنوبی افریقی کپتان نے شاندار 104رنز بنائے، جنوبی افریقہ کی جانب سے فاف ڈو پلسی نے62جبکہ فرحان بہاردین نے 35رنز بنائے، بھارت کی جانب سے امیش یادیو، امیت مشرا نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 11/10/2015 - 12:15:22