سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ پرسوں سے شروع ہو گا

پیر 12 اکتوبر 2015 13:06

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ پرسوں سے شروع ہو گا

گال۔12 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ بدھ سے تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ ویسٹ انڈین ٹیم جیسن ہولڈر کی قیادت میں دورہ سری لنکا پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 اکتوبر تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم اور دوسرا 22 سے 26 اکتوبر تک پی سارا اوول، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف 29 اکتوبر کو کولمبو میں ٹور میچ کھیلے گی۔ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے یکم نومبر کو آر پریماداسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 4 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 7 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 9 نومبر کو پالے کیلی جبکہ دوسرا میچ 12 نومبر کو آر پریماداسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 12/10/2015 - 13:06:44