آسٹریلین سائمن فرائی کل ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈیبیو کریں گے

منگل 13 اکتوبر 2015 14:39

آسٹریلین سائمن فرائی کل ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈیبیو کریں گے

گال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) آسٹریلین ایمپائر سائمن فرائی کل بدھ کو ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈیبیو کریں گی ۔ سائمن فرائی آئی سی سی ایلیٹ گروپ آف ایمپائرز کو جوائن کر لیا، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کریں گے۔

(جاری ہے)

فرائی نے 2002ء میں بطور ایمپائر فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک 196 میچز میں ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ 49 سالہ سائمن سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ میں بطور تھرڈ ایمپائر فرائض انجام دیں گے اور دوسرے ٹیسٹ میں فیلڈ ایمپائر ہوں گے۔ سائمن فرائی نے کہاکہ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شمولیت اعزاز کی بات ہے اور میں دیانت داری سے اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھوں گا۔

وقت اشاعت : 13/10/2015 - 14:39:00