جوھر بارو جونیئر ہاکی ، پاکستان دوسری بار فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا

جمعرات 15 اکتوبر 2015 15:38

جوھر بارو جونیئر ہاکی ، پاکستان دوسری بار فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا

تمن دایا (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار15اکتوبر۔2015ء ) جوھر بارو جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان مسلسل دوسری بار شکست کا شکار ہو کر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ۔ سلطان جوہر جونئیر ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان دوسرا میچ بھی ہار کر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ۔ تمن دایا سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے ہاتھوں 2 کے مقابلے 6 گول سے شکست کھائی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے دونوں گول علی مبشر نے کیے اور ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی مگر ان کی کاوش بھی ٹیم کو نہ جتوا سکی ۔ قومی ٹیم مسلسل ناقص کارکردگی کے باعث پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے ۔ 14 اکتوبر کو ایونٹ کے مزید تین مقابلے ہوں گے جس میں پاکستان اپنا تیسرا میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا ۔ شہباز سینئر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جونئیر ہاکی ٹیم سے جیت کی زیادہ امید نہیں تھی ۔ کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس نہیں دی مگر یہ ہماری ایشیا کپ کی تیاری کا حصہ ہے ۔

وقت اشاعت : 15/10/2015 - 15:38:59