وین پرسی کے اون گول نے ہالینڈ کو یوروفٹبال چیمپئن شپ سے باہر کرادیا

جمعرات 15 اکتوبر 2015 17:03

وین پرسی کے اون گول نے ہالینڈ کو یوروفٹبال چیمپئن شپ سے باہر کرادیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار15اکتوبر۔2015ء ) رابن وان پرسی کی غلطی کی وجہ سے ہالینڈ کی ٹیم چیک ریپبلک کے ہاتھوں شکست کے بعد یورو فٹبال چیمپئن شپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

(جاری ہے)

یورو 2016ء کوالی فائر میچ میں سٹار کھلاڑی رابن وان پرسی گول پوسٹ کا دفاع کرتے ہوئے غلطی کرگئے اور گیند ان کے کنٹرول سے نکل کرگول لائن کراس کرگئی۔دوسری طرف ترکی نے آئس لینڈ کو1-0سے ہراکر یورپین چیمپئن شپ کیلئے ٹکٹ کٹوا لیا۔ کروشیا نے مالٹا کو 1-0 سے ہرا کر ایونٹ میں جگہ پکی کی ۔ اٹلی نے ناروے کو 2-1 سے ہرا کرایونٹ میں رسائی کیلئے آئندہ ماہ شیڈول پلے آف مرحلہ کھیلنے پر مجبورکیا ۔

وقت اشاعت : 15/10/2015 - 17:03:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :