قومی آف سپنر بلال آصف کا باولنگ ایکشن ٹیسٹ پیر کو چنائی میں ہوگا

جمعہ 16 اکتوبر 2015 15:00

قومی آف سپنر بلال آصف کا باولنگ ایکشن ٹیسٹ پیر کو چنائی میں ہوگا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار16اکتوبر۔2015ء ) قومی ٹیم کے آف سینر بلال آصف کے باولنگ ایکشن کے بائیومکینک ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے ، پی سی بی حکام کے مطابق آف سپنر کا ٹیسٹ پیر کو بھارت کے شہر چنائی میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بلال آصف نے دورہ زمبابوے کے دوران آخری ون ڈے میں پانچ کھلاڑیوں کو پوویلین پہنچایا تھا جس کے بعد امپائر کی جانب سے بلال آصف کے باولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا گیا تھا ، بلال آصف سعید اجمل اور محمد حفیظ کے بعد قومی ٹیم کے تیسرے آف سپنر ہیں جن کا باولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا ہے ۔

آف سپنر بلال آصف کو آئی سی سی کے قوانین کے مطابق بائیومکینک ٹیسٹ پاس کرنا ہو گا اور اگر ٹیسٹ کے دوران ان کے بازو کا خم 15ڈگری سے باہر جاتاہے تو ان پر پابندی عائد کر دی جائے گی ۔

وقت اشاعت : 16/10/2015 - 15:00:45